امریکا نے ایران کے وزیر داخلہ سمیت نو شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردیں




واشنگٹن: (21 مئی 2020) امریکا نے ایران کے وزیر داخلہ سمیت نو شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ ہر جاری نوٹس کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف دباؤ برقرار رکھنے کی مہم کے تحت وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی سمیت نو افراد پر پابندیاں عاید کی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تین اداروں پر بھی پابندیاں عاید کیں۔ ان میں دو جیلیں اور ایک قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018میں جولائی 2015کے ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے۔

اس کے بعد سے ان کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف سخت پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں