بھارت میں اندرون ملک فلائٹ آپریشن کا آغاز پیر سے ہوگا




نئی دہلی: (21 مئی 2020) بھارت میں پیر سے طیارے اندرون ملک پروازیں شروع کردیں گے۔ کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے درمیان کی سیٹیں خالی رکھنے کی تجویز ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سول ایوی ایشن کے بھارتی وزیر ہردیپ پوری نے کہاکہ طیاروں میں درمیان کی سیٹیں خالی رکھنے کے اقدام سے ٹکٹ کی قیمت تینتیس فیصد بڑھ جائے گی۔

بھارت میں دو ماہ تک کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ رہا لیکن اب پیر سے مقامی پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔کئی ریاستوں نے مقامی پروازوں کی بحالی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں