مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری




سری نگر: (21 مئی 2020) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فوج نے گھر گھر آپریشن کرکے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پلوامہ میں نامعلوم افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار جان سے گئے۔

کشمیری میڈیاکے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرینگر،شوپیاں، پلوامہ اور دیگر اضلاع میں گھر گھر آپریشن کے دوران چادر اور چار دیوری کا تقدس مال کیا اور مزاحمت کرنے والے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار نوجوانوں کا قصور چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف مزاحمت کرنا تھا۔ ضلع پلوامہ کے علاقے پرچو میں نامعلوم افراد نے پولیس اور پیراملٹری فورس کے مشترکہ پیٹرولنگ کرنے والی گاڑیوں پر حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ماردیا۔

پولیس اور فوج نےعلاقے کو گھیرے میں کر آپریشن کیا۔ اور خواتین اوربچوں سے بدتمیزی کی۔ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے بڈگام اور کپواڑہ سے سات کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں