امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اوپن اسکائیز معاہدے سے علیحدگی کا اعلان




واشنگٹن: (21 مئی 2020) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپن اسکائیز معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ معاہدے سے علیحدگی روس کی خلاف ورزیوں کے باعث کی۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس اوپن اسکائیز معاہدے کی خلاف ورزی کرہاہے اور امریکا مزید وقت کے لئےاس معاہدے کا حصہ نہیں رہ سکتا۔

اوپن اسکائیز معاہدے کے تحت تیس رکن ممالک میں سےکوئی بھی ملک ایکدوسرے ملک پر پرواز کرکے ان کی فوج اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں