کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 31 ہزار سے زائد ہوگئی




ویب ڈیسک: (21 مئی 2020) کورونا وائرس کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 31ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 51لاکھ 49ہزار سےزائد بیمار جبکہ 20لاکھ 55ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ایک روز میں 588افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 95ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 16لاکھ اور چار ہزار سے زائد بیمار ہیں۔ روس میں 127افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سےزائد ہوگئی۔ برازیل میں 144افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 39ہزار سے زائد ہوگئی۔

برطانیہ میں 338افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 36ہزار سے زائد ہوگئی۔ ایران میں 66افراد دم توڑ گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سے زیادہ ہوگئی اور ایک لکھ 39ہزارسے زائد بیمار ہیں۔

بھارت میں ایک روز میں 150افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 18ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں