دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوگئی




ویب ڈیسک: (22 مئی 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوگئی۔ 52 لاکھ 42 ہزار سے زائد بیمار ہیں، جبکہ 21 لاکھ 15 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں مزید 173 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہزار سے زائد ہوگئی، جبکہ 16 لاکھ 25 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

روس میں مزید 150 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی، جبکہ 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 361 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ایران میں 7 ہزار سے زائد، جبکہ بھارت میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں