ایرانی صدر کے کاروبار ، عبادت گاہیں اورثقافتی مراکز کھولنے کے احکامات




تہران: (23 مئی 2020) ایرانی صدر حسن روحانی نے لاک ڈاون میں نرمی کے ساتھ ساتھ کاروبار ، عبادت گاہیں اورثقافتی مراکز کھولنے کے احکامات دے دیے جبکہ ایران میں عیدالفطر کے اجتماعات اور یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نےسرکاری ٹی وی سے خطاب میں کہا ہے کہ عیدالفطر کی تقریبات کے ساتھ اتوار سے ملک میں میوزیم ،تاریخی مقامات کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

ایرانی صدر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ مزارات کو تین گھنٹے صبح اور تین گھنٹے دوپہر میں کھولیں جائیں گئے۔ تمام ملازمین آئندہ ہفتے سے کام پر آئیں گئے۔ تعلیمی ادارے چھ جون سے کھول دیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایران میں عیدالفطر کے اجتماعات میں عوام کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ عید کے اجتماعات تمام شہروں میں کھولے مقامات پر منعقد ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں