خلیجی ممالک میں اتوار کو عید الفطر منائی جائیگی




ریاض: (23 مئی 2020) سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں اتوار کو عید الفطر منائی جائے گی جبکہ بنگلا دیش اور بھارت میں چاند نظر نہیں آیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عید کی نماز ادا کی جائے گی، عوام کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مصر، کویت، اردن، بحرین ، ملائیشیا، ترکی، انڈونیشیا، قطرمیں اتوار کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

دریں اثناء بھارت اور بنگلا دیش میں شوال کا چاندنظر نہیں آیا بھارت اوربنگلا دیشن میں عیدالفطر 25 مئی کو ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں