نماز عید کے اجتماعات صرف مسجد نبوی اور مسجد حرام میں منعقد ہوئے




مکہ: (24 مئی 2020) سعودی عرب میں نماز عید کے اجتماعات مسجد نبوی اور مسجد حرام میں منعقد ہوئے۔ باقی شہروں میں گھروں میں نماز عید ادا کی گئی۔ سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں نے عید سانحہ کراچی کے جاں بحق افراد کے نام کردی۔

سعودی عرب میں عید پر پانچ روزہ کرفیو لگایا گیا ہے۔ عید کی نماز مساجد کی بجائے گھروں میں ادا کی گئی جبکہ مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں عید کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ جس میں مسجد کی انتظامیہ اور خادمین نے شرکت کی۔ نماز عید کے بعد خانہ کعبہ کا طواف بھی کیا گیا۔ سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھی گھروں میں نماز عید ادا کی اور طیارہ حادثے کے شہدا کے لئے خصوصی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں