افغان طالبان نے عیدالفطر پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا




کابل: (24 مئی 2020) افغان طالبان نے عیدالفطر پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی خلیل زاد، اقوام متحدہ اور نیٹو نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے سیز فائر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان افواج جنگ بندی کی شرائط کا احترام کرے گی۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سیز فائر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر پر ملک میں کہیں بھی دشمنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے اور اگر دشمن کی جانب سے  آپ کے خلاف کوئی حملہ کیا جائے تو بھرپور دفاع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں