افغان حکومت نے آج پھر مزید 100طالبان قیدیوں کو رہا کردیا




کابل: (25 مئی 2020) افغان حکومت نے آج پھر مزید 100طالبان قیدیوں کو رہا کردیا۔ گزشتہ روز بھی دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیاگیا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے عید کے پہلے دن بگرام سے دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہائی دی گئی تھی جبکہ آج بھی 100طالبان کو رہا کیا گیا ہے۔

افغان امن معاہدے کے تحت پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔دوسری جانب افغان طالبان نے عیدالفطر پرتین روزہ جنگ بندی کا بھی اعلان کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں