بھارتی درندگی:کولگام میں دو نوجوان شہید




سری نگر:(25 مئی 2020)عید الفطر پر بھی بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ وادی میں نام نہاد آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں ضلع کلگام کے حانجی پورہ علاقے میں شہید کیا گیا،واقعے کے بعد ضلع شوپیاں اور اور کلگام میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔

دو نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے بھارتی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں