لداخ میں بھارت کو شکست: چین نے متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا




بیجنگ: (26 مئی 2020) بھارت کی خطے کی چودھراہٹ کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ چین لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ سکم بارڈر پر بھی مزید فوج تعینات کردی گئی۔

چین اور بھارت کے درمیان جاری کشمکش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سکم اور لداخ کی سرحد پر چین نے مزید 5 ہزار فوجی علاقے میں بھیج دیئے ہیں۔ چین فوج زمین دوز بنکر بھی بنا رہی ہے۔ وادی گالوان کے اطراف میں چینی فوج کے 8 سو خیمے دیکھے گئے ہیں۔

چین کا کہنا ہے بھارت وادی گالوان کے قریب دفاع سے متعلق غیرقانونی تعمیرات کر رہا ہے۔ چينی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار کرلیا جسے بعد میں رہا کردیا گیا۔ بھارتی آرمی چیف نے اسے شدید جھٹکا قرار دیا۔

چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ بھارت نے متنازع علاقہ کا اسٹیٹس یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ادھر بھارت کا نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ نیپالی وزیراعظم نے نیا نقشہ جاری کیا جس میں کالا پانی، لمپیا دھورا اور لیپو لیکھ کے علاقے کو نیپال کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں