نیپال نے بھارتی آرمی چیف کا بیان اپنے عوام کی توہین قرار دے دیا




کھٹمنڈو: (26 مئی 2020) نیپال نے کالا پانی کے تنازعے پر بھارتی آرمی چیف منوج مکنڈ نرونے کے بیان کو اپنے عوام کی توہین قرار دیدیا ہے۔

نیپال کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع ایشور پوکھرل نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالا پانی کے تنازعے پر بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان سے نیپالی گورکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی آرمی چیف نے چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اترکھنڈ میں تعمیر کی جانے والی نئی سڑک پر نیپال کے اعتراضات کسی کی ایما پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں