چینی صدر نے افوج کو جنگ کیلئے مضبوط تیاری شروع کرنے کا حکم دے دیا




بیجنگ: (28 مئی 2020) بھارت کی گیڈر بھبھکیاں کا جواب دینے کیلئے چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی افواج کو جنگ کیلئے مضبوط تیاری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی افواج کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مزید مضبوط کیا جائے، فوج بد ترین حالات کا سامنا کرنے کیلئے مشقیں مکمل کرلے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پوری طاقت کے ساتھ قومی خود مختاری، سیکیورٹی اور ترقی سے منسلک مفادات کی حفاظت کی جائے گی۔

چینی صدر کی طرف سے فوج کو تیار رہنے کے حکم کو بھارت کیساتھ فوجی ٹکراؤ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظرغیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں