دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تین لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد جاں بحق




ویب ڈیسک: (28 مئی 2020) دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد تین لاکھ 57ہزار سے زائد ہوگئی۔58لاکھ 14ہزار سے زائد بیمار ہیں جبکہ 25لاکھ 15ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ روس میں چار ہزار ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ انناسی ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ انسٹھ ہزار سے زائد بیمار ہیں۔ ایران میں مرنے والوں کی تعداد سات ہزار چھ سو سے زائد ہوگئی۔

ایک لاکھ تینتالیس ہزار آٹھ سو سے زائد بیمار ہیں۔میکسیکو میں ساڑھے آٹھ ہزار سے افراد جاں بحق اور اٹھہتر ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں