امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کا قتل، مینا پولس میں حالات سخت کشیدہ




مینا پولس: (29 مئی 2020) امریکی ریاست منیسوٹا میں سفید فام پولیس کے ہاتھوں افریقی نژاد سیاہ فام نوجوان جارج فلویڈ کے قتل کے بعد احتجاج میں شدت آگئی ہے۔ ریاست منیسوٹا کے شہر مینا پولس میں حالات سخت کشیدہ ہیں۔

مینیسوٹا میں حالات انتظامیہ کے قابو سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد حکومت نے نیشنل گارڈز طلب کرلئے۔ امریکی سفید فام پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلادیں۔ آنسو گیس کا استعمال بھی کی گیا۔ دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر افریقی نژاد سیاہ فام امریکیوں کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔ افریقی نژاد سیاہ فام امریکی نسل پرست پولیس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں