منی سوٹا میں سیاہ فام نوجوان کے قتل پر احتجاج میں شدت، سی این ین کا رپورٹر گرفتار




مینا پولس: (29 مئی 2020) امریکی ریاست منیسوٹا میں سفید فام پولیس ہے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل پر احتجاج میں تیزی آگئی۔ مظاہرین کی آواز دبانے کے لیے امریکی انتظامیہ اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی۔ سی سی این کے رپورٹر عمرجیمنز کو براہ راست نشریات دکھانے پر ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔

ریاست منیسوٹا کے شہر مینا پولس میں تناؤ اپنے عروج پر ہے۔ سیاہ فام نوجوان کے قتل پر اب ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر ہپیں۔ احتجاجیوں کی آواز کچلنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔ جس کو جب سی این این کے رپورٹر عمرجیمنز نے نمایاں کیا تو پولیس آگ بگولہ ہوگئی۔ جو براہ راست نشریات کے دوران موقع سے رپورٹر کو ہتھکڑیاں لگا کر نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں