ٹوئیٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کردیا




واشنگٹن: (29 مئی 2020) امریکی صدر اور ٹوئیٹر ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔ تشدد کو بڑھاوا دینے پر ٹوئیٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

امریکی صدر نےمینیسوٹا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان جارج فلویڈ کے قتل پر ہونے والے مظاہروں کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کی تھی کی جب لوٹ مار شروع ہوتی ہے تو فائرنگ کا آغاز ہوتا ہے۔

ٹوئٹرانتظامیہ نے صدر ٹرمپ کی ٹوئٹ کو ہٹاتے ہوئے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ نے تشدد کو بڑھاوا دینے کے بارے میں ٹوئٹر کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نےانٹرنیٹ کمپنیوں سے متعلق انتظامی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اب سوشل میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند کردیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے حکم نامہ جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں