سوشل میڈیا پر پاکستان کواپنا ملک قرار دینے پر 2 کشمیریوں کیخلاف ایف آئی آر درج




اترپردیش: (29 مئی 2020) آزادی اظہار رائے کے علمبردار بھارت میں مودی سرکار کشمیری طالب علموں پر زمین تنگ کرنے لگی۔ اترپردیش میں سوشل میڈیا پر پاکستان کو اپنا ملک قرار دینے پر دو کشمیری نوجوانوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

انتہاپسند بی جے پی حکومت اپنے دیس سے مسلمانوں اور کشمیریوں کونکال باہر کرنے پر لگی ہوئی ہے۔۔ ریاست اترپردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو کشمیری طلبا نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستانی ہے۔ مسلمان کشمیری طالبعلموں کی اس پوسٹ پرہندوتوا سیاستدان دیپک شرما آزاد نے نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں