دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 3لاکھ 62ہزار سے زائد ہوگئیں




نیویارک: (29 مئی 2020) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں تین لاکھ باسنٹھ ہزار سے زائد ہوگئیں۔انسٹھ لاکھ چھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ پچیس لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوگئے۔

امریکا میں کورونا مزید بارہ سو تئیس افراد کی جان لے گیا۔ اموات کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے زائد ہوگئی۔ متاثرین کی تعداد سترہ لاکھ اڑسٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی۔ برازیل میں چار لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ چھبیس ہزار سات سو چونسٹھ مریض جاں بحق ہوگئے۔

روس متاثرین کی تعداد میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں تین لاکھ اناسی ہزار اکاون افراد کورونا سے متاثر ہیں۔کورونا کے باعث برطانیہ میں سینتیس ہزار آٹھ سو سنتیس، اٹلی میں تینتس ہزار ایک سو بیالیس، فرانس میں اٹھائیس ہزار چھ سو باسنٹھ اور اسپین میں ستائیس ہزار ایک سو انیس افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں