مسجد نبوی مرحلہ وار کھولنے کی اجازت دیدی گئی




ریاض: (30 مئی 2020) سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 31 مئی کو مسجد نبوی کو عام نمازیوں کے لئے کھولنے کا فرمان جاری کر دیا۔

مسجد نبوی صلی الله عليه وآلہ وسلم کے امور کے سربراہ امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر مسجد نبوی کو 31 مئی سے عام نمازیوں کے لئے کھولا جا ریا ہے جس میں مسجد نبوی کے قدیمی حصے کی بجائے نئے توسیعی حصے کو نمازیوں کے لئے کھولا جا ریا ہے جبکہ نمازی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں قیام نہیں کر سکیں گے بلکہ دوبارہ نماز کے لئے مسجد آئیں گے اس کے علاوہ نماز کے دوران تین فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی ضروری ہوگا مسجد نبوی میں آنے والوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں