سعودی عرب میں مسجدِ نبوی اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کو دوبارہ کھول دیا گیا




ریاض: (31 مئی 2020) سعودی عرب میں آج سے مسجدِ نبوی اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

سعودی عرب اور دیگر شہروں میں آج سے تمام مساجد کو نماز کی ادائیگی کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ صبح مسجد نبوی میں بھی نماز ادا کی گئی۔ احتیاطی اقدامات کے تحت مسجد نبوی میں ایک وقت میں لوگوں کی تعداد کو مسجد کی گنجائش کے مقابلے میں 40 فیصد تک محدود رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں دو ماہ بعد مسجد اقصیٰ کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ فجر کی نماز کی ادائیگی کیلئے نمازیوں کو احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ کوورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مارچ میں مسجد اقصیٰ کو بند کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں