ڈونلڈ ٹرمپ کا گورنرز کو مظاہرین سے کوئی نرمی نہ برتنے کا حکم




واشنگٹن: (1 جون 2020) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گورنرز کو مظاہرین نے کوئی نرمی نہ برتنے کا حکم دیا ہے۔ کہتے ہیں مظاہرین کے خلاف لا محدود فوجی طاقت اور گرفتاریوں کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے حصول انصاف کیلئے احتجاج کرنے والوں کو تخریب کار قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے گورنرز کو مظاہرین سے کوئی نرمی نہ برتنے کا حکم دیا ہے۔ مظاہرین کے خلاف لامحدود فوجی طاقت اور گرفتاریوں کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے مینا پولس میں جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو غنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈز نے منیاپولس غنڈوں کو گرفتار کیا۔ فلاڈیلفیا میں بھی مظاہرین کو روکنے کیلئے نیشنل گارڈز کو آنا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں