امریکا میں سیاہ فام نوجوان کےقتل کیخلاف نیوزی لینڈ اور برطانیہ میں بھی مظاہرے




لندن: (1 جون 2020) امریکا میں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف نیوزی لینڈ اور برطانیہ میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد جارج فلائیڈ کے قاتل کو سخت سزا اور انصاف دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

امریکا میں نسلی امتیاز اور تعصب کے خلاف برطانیہ اور نیوزی لینڈ میں بھی پرامن مظاہرے جاری ہے۔ ہزاروں مظاہرین کا سیاہ فام افراد کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے خلاف اور قتل ہونے والے جارج فلائیڈ سے اظہار یکجہتی اور انصاف کیلئے احتجاج کررہیں۔ احتجاجی تحریک میں سیاہ فاموں کے ساتھ سفید فام شہری بھی شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں