برطانیہ میں بازار اور کئی اسکول، ترکی میں کیفے کھل گئے




لندن: (1 جون 2020) برطانیہ میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد آج سے بازار اور کچھ اسکول کھول دیئے گئے۔ ترکی میں بھی ریسٹورنٹ اورکیفے کھل گئے ہیں۔

برطانیہ میں دس ہفتوں بعد آج سے کچھ اسکول اور بازار کھول دیئے گئے مگر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھنے کا کہا گیا ہے۔ ترکی میں بھی لاک ڈاون میں نرمی کے بعد پارکس، بازاروں، کیفے، میوزیم، ریسٹورنٹ، ساحل سمندر اور پروازوں کو کھول دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں بھی اسکول دوبارہ کھل گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں