بھارتی دہشتگرد فوج نے تین معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا




سرینگر: (1 جون 2020) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع راجوڑی میں بھارتی دہشتگرد فوج نے تین معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا۔ گزشتہ ماہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں اکیس نہتے کشمیری شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی سفاکیت تھم نہ سکی۔ بھارتی قابض فورسز نے جعلی آپریشن کے دوران ضلع بٹگام میں چھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ راجوڑی میں تین مظلوم کشمیریوں کو بھی شہید کر دیا گیا۔ وادی بھر میں ظالم فوج کا نام نہادآپریشن جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ مئی میں اکیس کشمیریوں کو شہید کیا۔ شہدا میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

ہٹلر مودی کی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ڈیرھ سو سے زائدنوجوانوں کو گرفتار جبکہ دو سو سے زائد کشمیریوں کو زخمی کیا ہے۔ پانچ سو پینسٹھ آپریشن کے دوران متعدد خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ آٹھ سو کشمیریوں کے گھروں کو بھی ھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں