سری نگر: قابض فوج نے ایک روز میں 13 کشمیریوں کو شہید کردیا




سری نگر: (یکم جون 2020) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فوج نے آپریشن کے دوران ایک روز میں تیرہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں 28 مئی سے آپریشن جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے مندھر کے علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران 10 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ نوجوانوں کا قصور چادر اور چار دیواری کی پامالی اور خواتین و بچوں سے بدتمیزی کے خلاف مزاحمت کرنا تھا۔

ادھر راجوڑی میں بھی بھارتی فوج نے گھر گھر آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں