امریکا کے 40شہروں میں کرفیو،23ریاستوں میں نیشنل گارڈز تعینات




واشنگٹن: (2 جون 2020) امریکا میں سیاہ فام شخص کے قتل کیخلاف 7ویں روز بھی پرتشدد احتجاج جاری واشنگٹن سمیت چالیس شہروں میں کرفیو نافذ۔ امریکی صدر کہتے ہیں جارج فلائیڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

امریکا میں سیاہ فام شخص کے پولیس کے ہاتھوں قتل کیخلاف ساتویں روز بھی پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ واشنگٹن سمیت چالیس شہروں میں کرفیو نافذ،تیئس ریاستوں میں نیشنل گارڈز تعینات کردیئے گئے۔ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت گلے پر دباؤ کی وجہ سے ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی نوعیت قتل قرار دی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ جارج فلائیڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ پرامن احتجاج امریکی شہریوں کا حق ہے لیکن خطرناک گروہوں کے پرتشدد حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں بے امنی انتہائی ذلت آمیز ہے۔ صدر ٹرمپ نے ملک میں لاقانونیت کے خاتمے کیلئے فوج کو متحرک کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں