چین نے لداخ میں بھارتی جارحیت کو ناکام بنا دیا، عالمی میڈیا




نیوز ڈیسک: (3 جون 2020) چین نے لداخ میں بھارتی جارحیت کو ناکام بنادیا جبکہ بھارت اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیئے کبوتر پکڑ کر پاکستان اور سفارتکاروں پر جاسوسی کے جھوٹے الزام لگا رہا ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ نئی دہلی اسلام فوبیا کا مرکز ہے۔

لداخ میں چین نے بھارت کی توسیع کی کوشش ناکام بنا کر مزید چالیس مربع کلومیٹر علاقہ اپنے کنٹرول میں کرلیا۔ بھارتی حکومت چین سے شکست کھانے اورکورونا پر قابو پانے میں ناکامی پر بھارتی عوام کا دباؤ کم کرنے کیلئے کبوتر پکڑ رہی ہے اور پاکستان پر جاسوی کے الزامات لگا رہی ہے تاکہ بھارتی عوام کی دھیان لداخ اور کوروناسے ہٹایا جا سکے۔

متعدد بار پاکستانی ایجنسیوں نے بھارت کے جاسوسی کے الزامات کو جھوٹا ثابت کیا لیکن مودی حکومت اور آر ایس ایس نے بھارتی عوام کی سوچ تبدیل کردی ہے اور بھارت میں ہر برے کام کا الزام پاکستان پر لکایا جاتا ہے انتہا یہ ہے کہ ٹڈی دل کے حملوں اور بھارت میں گرمی بڑھنے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا جاتا ہے۔

دنیا جانتی ہے کہ بھارت اسلام فوبیا کا مرکز بن چکا ہے۔ بھارت مسلسل پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کررہا ہے۔ ویانا کنوینشن کے تحت کسی بھی ملک کے سفارتکاروں کو ہراساں نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان ویانا کنوینشن کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں