مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا، بھارتی فوج نے تین دن میں اٹھارہ کشمیری شہید کر دیئے




سرینگر: (3 جون 2020) مقبوضہ کشمیر میں ہٹلر مودی کی بے رحم فوج کی دہشت گردی جاری۔ گزشتہ روز مزید تین کشمیری نوجوانوں کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔ تین دن میں اٹھارہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

بھارتی فوج نے تازہ دہشت گردی ضلع پلوامہ میں دکھائی۔ جہاں نام نہاد تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر تین کشمیری نوجوانوں پر اندھا دھند گولیاں چلا کر انہیں شہید کر دیا گیا۔ گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج اٹھارہ نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیل چکی ہے جبکہ وادی کے مختلف رہائشی علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔ جس نے کشمیری عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں