سمندری طوفان نسارگا آج بھارتی ریاست مہاراشٹر سے ٹکرائے گا




ممبئی: (3 جون 2020) بھارت میں سمندری طوفان نسارگا آج ریاست مہاراشٹر کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ ممبئی اور علی باغ میں تیز ہوائیں اور بارشیں شروع ہوگئیں۔ خطرے کے پیشِ نظر مہاراشٹر میں ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی اور علی باغ میں تیز بارش اور ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہیں ہیں۔ ممبئی میں سمندری طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ دو سے تین دن کا راشن جمع کرلیں اور اپنے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فونز بھی مکمل چارج کرلیں کیونکہ طوفان کے دوران ممبئی شہر کی بجلی کئی گھنٹوں تک بند بھی کی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیاتھا کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’’سائیکلون نسارگا‘‘ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریاست مہاراشٹر کے شمالی حصے کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ، پالگھر اور دیگر قریبی ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش کا شدید خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں