اسٹاک ہوم میں بھی سیاہ فام شہری کے قتل کیخلاف مظاہرے شروع




اسٹاک ہوم: (04 جون 2020) برطانیہ ، کینیڈا ، فرانس کے بعد اب اسٹاک ہوم میں بھی سیاہ فام شہری کے قتل کیخلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔ اسٹاک ہوم میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر مرچوں کا اسپرےکیا۔پیرس ہائی کورٹ کے باہر بھی مظاہرین کی بڑی تعداد انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے ہوگئے۔ سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے سیاہ فام نوجوان کے قتل اور نسل پرستی کے خلاف مظاہرین نے شاہی محل کے قریب پہنچنے کی کوشش کی تو پولیس نے منتشر کرنے کیلئے مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا۔

دوسری جانب پیرس ہائی کورٹ کے باہر بھی مظاہرین سیاہ فام جارج فلویڈ کےقتل کے انصاف کے ساتھ ساتھ 2016میں 24سالہ نوجوان کی پولیس کی حراست میں ہلاکت پر انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں