بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع




نئی دہلی: (04 جون 2020) بوکھلائے ہوئے بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں اڑادیں۔ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور و قائم مقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ بار بار بھارتی خفیہ ایجنسی کے حکام کی جانب سے روکا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینئر سفارتکار دفتر سے گھر جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ روک کر بدزبانی بھی کی گئی۔ بھارتی اقدام ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں