سمندری طوفان بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑگیا




نئی دہلی: (04 جون 2020) بھارت میں سمندری طوفان ریاست مہاراشٹرا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑگیا۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور آئندہ دو روز تک بارشوں کا امکان ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی علاقوں ممبئی اور علی باغ میں طوفان کے اثرات کے باعث طوفانی ہوائیں اورتیز بارش ہورہی ہے۔

تیز ہواؤں کی وجہ سےگھروں کی چھتیں اڑگئی، درخت اکھڑ گئے اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا، متعدد علاقے زیرآب بھی آگئے ہیں۔

ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں