جدہ میں کورونا وبا کی وجہ سے فوری طور پر لاک ڈاون سخت کرنے کا فیصلہ




ریاض: (05 جون 2020) سعودی وزارت صحت نےجدہ میں بڑھتی ہوئی کورونا وبا کی وجہ سے فوری طور پرلاک ڈاون سخت کردیا۔ اعلامیے کے مطابق جدہ میں ہفتہ چھ جون سے دوبارہ کرفیو نافذ ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق جدہ میں کرفیو سہ پہر3بجے سے صبح چھ بجے تک رہے گا جبکہ صبح چھ بجے سے سہ پہر 3 بجے تک نرمی رہے گی۔ پابندی دو ہفتے جاری رہے گی، تمام مساجد بھی نماز کیلئے بند رہینگی،تمام سرکاری و نجی ادارے بھی بند رہینگے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اعلامیہ کے مطابق دوکانیں اور شاپنگ مال بھی بند رہینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں