مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے اموات میں اضافہ




سرینگر: (5 جون 2020) مقبوضہ کشمیر میں بھی کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہونے لگا۔ مجموعی اموات سینتیس تک جا پہنچیں۔ وادی میں مسلسل تین سو روز سےجاری کرفیو کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقبوضہ وادی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تین ہزار دو سو بتیس ہوگئی۔ کشمیرمیں دو ہزار چارسو سات افراد ، جموں میں سات سو پینتیس اور لداخ میں نوے کشمیری کورونا میں مبتلا ہیں جبکہ سینتیس اموات میں سے بتیس کشمیر ، چار جموں اور ایک لداخ میں ہوئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی قید میں مظلوم کشمیری کو طبی امداد کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں