صرف ماسک پہننا کورونا سے بچاؤ کا حل نہیں،عالمی ادارہ صحت




نیویارک:(06 جون 2020) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ صرف ماسک پہننےسےکوروناوائرس سےبچا نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سیکریٹری جنرل ٹیڈروس نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف ماسک پہننےسےکوروناوائرس سےبچا نہیں جاسکتا،کورونا کی روک تھام کے لئے سماجی فاصلہ ،ہاتھ صاف رکھنےاورپبلک ہیلتھ کوبھی یقینی بنایا جائے۔سیکریٹری جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ،دکانوں اور مجمعے میں لازمی ماسک پہناجائے،ساٹھ برس سےزائدعمر کے افراد،بیمار اور طبی عملہ ضرور ماسک پہنے،کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی تین تہیں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں