پینٹاگون نے واشنگٹن میں تعینات نیشنل گارڈ زکو غیر مسلح کردیا




واشنگٹن:(06 جون 2020) امریکی محکمہ دفاع نے ٹرمپ کا ایک اور حکم مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن میں تعینات نیشنل گارڈز کو غیرمسلح کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون نے واشنگٹن میں تعینات نیشنل گارڈ زکو غیر مسلح کردیاہے،وزیر دفاع مارک ایسپر نے فیصلہ وائٹ ہاﺅس سے مشاورت کے بغیر کیا۔

صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں فوج تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی تھی مگر فوج کو واشنگٹن میں تعیناتی سے پہلے ہی واپس بھیجا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں