سردیوں میں انفیکشنز سے کیسے بچا جا ۓ – شہلا خضر




موسم نے کروٹ کیا لی…. ٹھنڈی خشک ہوائوں نے ڈیرا ہی جما لیا ۔ سورج کی کرنیں شام ڈھلنے سے پہلے ہی پھیکی پڑنے لگیں ۔۔ یہ سرد سہانا موسم اپنے ساتھ سردی کی سوغاتیں بھی لے کر آتا ہے ۔

اس ٹھنڈے موسم میں سب کو اپنے گھر کے گرم ماحول میں بیٹھ کر مزیدار سوپ ْ گرم کافی اور چاۓ پینا پسند ہے ۔گرم بھنی موم پھلی بھی سب کی من پسند ہے ۔ گاجر دال اور اخروٹ کے حلوے بھی ہمارے عمومی گھرانوں میں بناۓ جاتے ہیں ۔گرم اونی سوئیٹر لحاف اور کمبل بھی اسٹور روم سے نکال لیۓ جاتے ہیں ۔یوں تو ہم گرم ملبوسات اور خصوصی پکوان سے خود کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں مگر جتنی بھی کوشش کر لیں مختلف انفیکشنز ہمیں جکڑ ہی لیتی ہیں ۔۔۔کیونکہ سردی کا موسم طرح طرح کی انفیکشنس بھی اپنے ساتھ لے کرآتاہے ۔۔کھانسی ْ نزلہ ْزکام سرد موسم کی عام بیماریاں ہیں ۔ان عمومی انفیکشنس کے ساتھ ساتھ اس موسم سرما میں ہمیں” کرونا “جیسے مہلک وائرس کا بھی سامنا ہے۔۔تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ہم اپنی “قوت مدافعت ” کو بہتر بنا کر ان تمام وائریسیس سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔۔

قدرت نے ہمارے لیۓ اس موسم میں خصوصی طور پر کچھ پھل اور سبزیاں ایسی مہیا کی ہیں جو ہمارے “مدافعاتی نظام ” کے لیۓ اکثیر ہیں ۔ہم ان پھلوں اور سبزیوں کے باقاعدہ استعمال کے زریعے موسم سرما کی بیشتر انفیکشنز سے بچ سکتے ہیں ۔پھلوں میں امرود ْ ناشپاتی ْ نارنگی ْ سیب ْ پپیتا ْ املوک ْ انار اور کیوی اپنی بے مثال خوبیوں کے باعث سر فہرست ہیں۔ یہ پھل قدرتی اجزاء سے مالا مال ہیں جس میں میگنیشیم ْ پوٹاشیم ْ آئرن ْ کیلشیم ْ وٹامین سی اور فاسفورس شامل ہیں ۔ ان تمام پھلوں کے روزمرہ استعمال کے زریعے نہ صرف قوت مدافعت کو قابل رشک بنا سکتے ہیں ۔۔۔بلکہ یہ آنتوں ْ جگر اور معدے کے دیگر عوارض سے بھی نجات کا باعث بنے گا . اس کے علاوہ مختلف قسم کے” جوسیز ” بھی بے حد کارآمد ثابت ہوتے ہیں ۔مثلاً

“سیب گاجر اور موسمبی کا جوس “
یہ قدرتی مرکب کئ وٹامین پرمشتمل ہے مثلاً وٹامن b3’وٹامن اے ْ اور c ….اس کے علاوہ پوٹاشیم اور فولک ایسڈ بھی حاصل ہوتا ہے ۔

“گریپ فروٹ کا جوس ”
کینو اور مالٹا کی فیملی سے تعلق رکھنے والا پھل گریپ فروٹ وٹامین سی کا اہم ترین جزو سمجھاجاتا ہے ۔یہ عناصر ٹھنڈ اور فلو کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ہیہ “اینٹی آکسیڈینٹ ” ( وہ عناصر جو جسم میں موجود زہریلے مادوں کی اخراج کرتے ہیں ) میں بھی شمار ہوتاہے جو جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔

” ٹماٹر کاجوس”
آجکل ہمارے ملک میں ٹماٹر کی قیمت بہت بلند ہے مگر پھر بھی ہمیں اس “قیمتی پھل ” کی افادیت جان کر قیمت بڑھنے کا ملال کسی حد تک کم ہو جاۓ گا ۔ ٹماٹر کا جوس موسم سرما میں خاص فائدہ پہنچاتا ہے ۔۔یہ فولک ایسڈ ْ فولاد اور وٹامناے اور سی سے بھر پور ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ہماری قوت مدافعت کوبے حد مضبوط بناتاہے ۔ اس کے علاوہ پالک بند گوبھی اور سلاد پتہ کے جوس میں فولاد کا خزانہ موجودہے ۔۔یہ ہماری قوت مدافعت کو فولاد کی طرح مظبوط کردیتا ہے۔۔۔

یقینا” آپ سب اس خوبصورت جاڑے کے موسم میں قدرت کے دیۓ گۓ ان صحت بخش خزانوں کا بھر پور استعمال کریں گی ۔۔اور خود کو اوراپنے اہل و ایال کو ہر طرح کی بیماریوں سے محفوظ بنائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں