ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 24 ہو گئی




پاکستان میں ایک اور مریضہ نے کرونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سے پہلی کرونا وائرس سے متاثرہ مظفرگڑھ کی رہائشی مریضہ نے کرونا وائرس کو شکست دیدی۔

ا سپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان ہسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی مریضہ خاتون صحتیاب ہوگئی اور صحتیاب ہونے پر مظفرگڑھ شہر کی خاتون مریضہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر روانہ کردیا گیا۔

ا سپتال ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایران سے زیارات کے بعد واپس آنیوالی مظفرگڑھ کی رہائشی خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی تھی اور خاتون میں کرونا وائرس کنفرم ہونے پر 9 روز پہلے رجب طیب اردوان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 24 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 3 کا گلگت بلتستان، 2 اسلام آباد، 2 کا خیبر پختونخوا اور 3 کا پنجاب سے ہے۔

واضح رہے کہ  ملک میں کورونا وائرس کے آج 134 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 19  ، پنجاب میں 40 اور خیبرپختونخوا میں 57 ، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 16 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1335 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 440 ، بلوچستان میں 131 ، خیبرپختونخوا میں 180 ،اسلام آباد میں 27  ، گلگت بلتستان میں 107  ، پنجاب میں 448 اور آزاد کشمیر میں 2  مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل سندھ  حکومت کے ترجمان مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 10 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد سندہ بھر میں کورونہ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے ۔

The post ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 24 ہو گئی appeared first on .

اپنا تبصرہ بھیجیں