برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر کی کورونا وائرس کے باعث ہلاکت




برطانیہ میں پاکستان نژاد برطانوی ڈاکٹر ڈاکٹر حبیب زیدی کے اہلِ خانہ نے ان کی کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کی تصدیق کردی جو برطانیہ میں کسی ڈاکٹر کی کورونا کی وجہ سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حبیب زیدی کا کووِڈ19 کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیا گیا تھا لیکن نتائج آنے سے پہلے ہی وہ وفات پا گئے۔

76 سالہ ڈاکٹر کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا علاج کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے، اہلِ خانہ کے مطابق منگل کے روز ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ایسیکز کے ساؤتھ اینڈ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا تھا جہاں صرف ایک روز بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر حبیب کی وفات کی خبر ملنے پر ان کے بہت سے مریضوں نے سوشل میڈیا پر تعزیت پیغامات دیے۔

The post برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر کی کورونا وائرس کے باعث ہلاکت appeared first on .

اپنا تبصرہ بھیجیں