خاموشی گستاخی رسول صہ پر..!! – سماویہ وحید




ایک دفعہ پھر پیارے محمد صہ کی شان میں گستاخی کردی گئی. سوال پیدا ہوتا ہے کیوں؟؟ کیونکہ کافر یہ چاہتے ہیں کہ ہم دیکھ سکے کون کون سا ملک ہمارے خلاف کھڑا ہوسکتا ہے. کیونکہ وہ مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں. کیونکہ وہ مسلمانوں کی اتحادی قوت دیکھنا چاہتے ہیں….

بچپن میں ایک سوال کا جواب ہم اپنے اساتذہ کو دیا کرتے تھے….. ہم کون ہیں؟؟؟….مسلمان…. تو ہم کون سے مسلمان ہیں…؟ یہ تو ہم نے مسلمان نام کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے. وہاں پر ہمارے نبی صہ کی شان میں گستاخی کی جارہی ہے اور ہم خاموش ہے….ہم اپنی دنیا میں مگن ہیں….ہم کون سے کلمہ گو ہیں؟؟ ہم کس کی امت سے ہیں؟؟ سرِعام فرانسیسی سکرین پر نبی صہ کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں…ِاور ہم ہاتھ پر ہاتھ دھڑے بیٹھے ہیں…. سوڈان ایک غریب ملک…. اپنے نبی محمد صہ کی گستاخی پر جل اٹھا…. فرانسیسیوں کا سفارتخانہ آگ کی نظر کر دیا…. ترکی بھی بھڑک اٹھا…. کویت میں فرانسیسی مصنوعات واپس کر دی گئی…اور پاکستان…کدھر ہے پاکستانی حکمران؟؟….کہاں ہے پاکستان کی غیرت…؟؟…کہاں ہے پاکستانی کلمہ گو….؟

گستاخی کی جارہی ہے اس عظیم شہنشاہ کی شان میں جو دو جہاں میں امت کا بادشاہ ہے….. اُس بادشاہ کی شان میں جس نے ہمیں دنیا میں رہنے کے طور طریقے سیکھا دیے…..اُس بادشاہ کی شان میں جو ہمیں دنیا و آخرت کا درس دے گیا….. کیوں پاکستان قدم اٹھانے سے ڈگمگا رہاہے….؟؟ کہی کافروں سے دوستی نہ کھو بیٹھے….؟ کیوں خاموشی ہے…؟ آج ہمیں اٹھنا ہوگا….آج وہ موقع ہے جو دنیا کو دکھائے گا کہ اگر کسی نے ہمارے نبی صہ کی شان میں گستاخی کی تو ہم وہ ہیں جو سینوں سے کلیجہ نکال پھینکے گئے. ہم وہ ملت ہے جو نبی صہ کی شان میں گستاخی کرنے پر ملک کے ملک تباہ و برباد کر دیں گے….. جس نے نبی صہ کی شان میں گستاخی کی اُس نے ہم سے جنگ کی…نتیجہ جان لو……

اے پاکستانیوں!!! اٹھو, جاگو, بیدار ہو جاؤ…. یہ وقت ہے قدم بڑھانے کا….. اے حکمرانوں!! ہماری اپیل ہے کہ فرانسیسی سفیر کو در بدر کیا جائے, اس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے تاکہ اس کی معیشت ڈوبے تو پتہ چلے کہ یہ تو دنیا میں گستاخی کا انجام ہے….آخرت میں تو اس سے بھی بڑے انجام سے دوچار ہونا ہے. تاکہ پتہ چلے کہ مسلمان تو وہ ہیں جو نبی صہ کو ایک کانٹا بھی چبھنا گوارا نہیں کرتے…. جب کوئی دشنی مول لے گا….. تو سمجھنا تم نے اعلانِ جنگ کیا…..اے شیطانوں!!! سنبھل جاؤ…..ورنہ ہم وہ کافروں کے لیے درندے ہیں جو اپنے نبی صہ کی شان میں ذرا سی آنچ آنے پر اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے….

وہاں ترکی کے صدر رجب اردگان نے فرانسیسی صدر میکرون کے خلاف دو لفظ ہی کہے تھے کہ وہ بڑھک اٹھا….. ارے میں تم سے کہتی ہوں تم نے تو ہمارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے وہ تو بادشاہ ہے ہمارا…… تم تو اس کی جوتی مبارک کی خاک بھی نہیں….تم کیسے بھڑکنے کی جرات کر رہے ہو….. حالانکہ تم ہی وہ کمینے ہو جس نے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ باتیں کہی ہیں…..اب آجاؤ پاکستانیوں تم بھی میدان میں…..!!! آج وقت ہے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دشمنوں, اسلام کے دشمنوں کے خلاف کھڑے ہونے کا….. کیونکہ وقت آگیا ہے اسلام سے دشمنی مول لینے والوں کے خلاف اعلانِ جنگ کرنے کا……

نبی صہ کی شان میں گستاخی قبول نہیں ہمیں
ہم وہ ہیں جق گستاخی رسول صہ پر چیر پھاڑ دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں