Home » اللہ کے ساتھ ہو جاؤ . حسن البناء
اسلامیات

اللہ کے ساتھ ہو جاؤ . حسن البناء

اور اے نبی میرے بندے اگر تم سے متعلق پوچھیں تو انہیں بتا دو کہ میں ان سے قریب ہی ہوں پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی پکار سنتا ہوں اور جواب دیتا ہوں لہذا انہیں چاہیے کہ میری دعوت پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں یہ بات تو سنا دو شاید کہ وہ عراہ راست پالیں ۔ البقرۃ

ہر سال میں صرف ایک بار آنے والا موقع یہ رمضان المبارک کا موقع ہے جس کی آمد میں اب صرف چند راتیں باقی رہ گئی ہیں ہمارے اور رمضان کے مابین صرف چند دن ہیں ، عنقریب ماہ مبارک آ رہا ہے جس کی آمد پر آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اللہ کی رحمت حاصل ہوگی اللہ اپنے بندوں پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے گا اللہ تعالی اس ماہ کریم کے دنوں اور اس کی راتوں میں اپنے بندوں کو دیکھے گا چنانچہ پکارنے والوں کی پکار سن لے گا اور فرمانبرداروں کو ثواب دوچند عطا فرمائے گا گناہگاروں کی مغفرت فرمائے گا ان کی توبہ قبول کرے گا جس کے بارے میں خود قرآن کہتا ہے ” اور جن کا حال یہ ہے کہ اگر کبھی فرش کا منہ سرخ ہو جاتا ہے یا کسی گناہ کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں اور ان پر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو معا اللہ ہمیں یاد آجاتا ہے اور اس سے وہ اپنے قصوروں کی معافی چاہتے ہیں کیونکہ اللہ کے سوا اور کون ہے جو گناہ معاف کرسکتا ہے اور وہ کبھی دانستہ اپنے کئے پر اصرار نہیں کرتے ایسے لوگوں کی جزا انکے رب کے پاس یہ ہے کہ وہ انکو معاف کر دے گا اور ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ ہمیشہ رہیں گے ایسا اچھا بدلہ ہے نیک اعمال کرنے والوں کے لئے ”

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں شیطانوں کو قید کردیا جاتا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے ندا کرنے والا ندا کرتا ہے کہ شر کے چاہنے والے کمی کر اور اے نیکی کے طالب آگے بڑھ آج مسلمانوں کو بہت زندہ مسائل کا سامنا ہے ان مسائل سے عہدہ برا ہونے میں اگر کوئی چیز ان کی مدد کر سکتی ہے تو اللہ تبارک و تعالی کی تائید اور اس کی ذات کی نصرت ہے اللہ نے اپنے مومن بندوں سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ وہ ان کی مدد کرے گا .
اللہ تعالی فرماتا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم اگر زمین میں اقتدار بخشیں گے تو وہ نماز قائم کریں گے ثقافت دیں گے نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کریں گے اور تمام معاملات انجام کار اللہ کے ہاتھ میں ہے .
لہذا مسلمانوں تمہارے اور اس سنہری موقع کے مابین صرف چند گنی چنی رہ گئی ہیں اپنے دلوں کو پاک صاف کر لو اپنے نفسوں کو آمادہ اور آراستہ کر لوں اپنی روح اور دلوں کو تیار کرلو کثرت سے توبہ کرو استغفار بکثرت کرو اس فرصت اور موقع کو غنیمت سمجھو تا کہ تم لوگ اللہ کے ساتھ ہو جاؤ اگر ایسا کرو گے تو اللہ تمہارے ساتھ ہو جائے گا اور جب اللہ تعالی تمہارے ساتھ ہو جائے گا تو لازمی وہ تمہاری مدد فرمائے گا یاد رکھو اگر تم لوگ اللہ کی مدد و نصرت کرو گے تو وہ تمہاری نصرت کرے گا اور جب اللہ تمہاری مدد و نصرت کرے گا تو کوئی تم لوگوں پر غالب نہیں رہ سکے گا .