Home » اللہ تعالی کو ماننے کے باوجود وہ مشرک کیوں قرار پائے؟
اسلامیات

اللہ تعالی کو ماننے کے باوجود وہ مشرک کیوں قرار پائے؟

یہ کہنا کہ اللہ تعالی کو فاعل حقیقی مانتے ہوئے کسی کو مدد کے لئے پکارا جائے تو یہ شرک نہیں” تو عرض ھے کہ ماننا پڑے گا کہ دنیا میں شرک کا وجود کبھی رہا ہی نہیں ہے اور قرآن میں “نعوذباللہ” اللہ نے خامخواہ لوگوں کو مشرک کہاہے۔

قرآن مجید میں بڑی وضاحت کے ساتھ یہ بات بتائی گئی ہے کہ عرب کے مشرکین جو دعوتِ توحید کے مخاطب اول تھے وہ یہ مانتے تھے کہ زمین و آسمان اور ساری کائنات کا خالق اللہ ھے جسکے ہاتھ میں کائنات کی تدبیر اور تصرف ہے لیکن اسکے باوجود قرآن نے انہیں مشرک کہا۔ سوال یہ ہے کہ اللہ تعالی کو ماننے کے باوجود وہ مشرک کیوں قرار پائے؟یہی وہ نکتہ ہے جس پر غور کرنے سے شرک کی حقیقت واضح ہوتی ہے۔ مشرکینِ عرب نے اللہ کے سوا جن ہستیوں کو معبود و دیوتا بنا رکھا تھا وہ انہیں خدا تعالیٰ کی مخلوق, مملوک اور بندہ ہی مانتے تھے لیکن اسکے ساتھ ان کا دعویٰ تھا کہ چونکہ یہ لوگ اپنے اپنے وقتوں میں اللہ کے نیک بندے اور چہیتے تھے, اللہ کے ہاں انہیں خاص مقام حاصل تھا۔ اس بنا پر وہ بھی کچھ اختیارات اپنے پاس رکھتے ہیں۔ ہم انکی عبادت اس لئے نہیں کرتے کہ یہ خدائی اختیارات کے حامل ہیں بلکہ ہم تو انکے ذریعے سے اللہ کا تقرب حاصل کرتے ہیں۔ بطور وسیلہ و سفارش انہیں پکارتے ہیں۔ اور انسے استغاثہ کرتے ہیں۔ خود قرآن میں مشرکین کے یہ اقوال نقل کئے گئے ہیں۔

اور وہ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو ان کو نہ نقصان پہنچاسکیں اور نہ نفع پہنچاسکیں۔ اور وہ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے یہاں ہمارے سفارشی ہیں یونس 18 آگاہ ،دین خالص صرف اللہ کے لیے ہے۔ اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسرے حمایتی بنا رکھے ہیں، کہ ہم تو ان کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ ہم کو خدا سے قریب کردیں۔ زمر 3صحیح بخاری میں ابنِ عباسؓ کی صراحت موجود ہے کہ قومِ نوح کے وہ پانچ بت ہیں جنکا ذکر قرآن میں موجود ہے۔ صحیح بخاری جلد دوم ص 32 تفسیر سورہ جن بہرحال قرآن و حدیث کی صراحت سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مشرکینِ عرب کا شرک بھی یہی تھا کہ انہوں نے اللہ کے نیک بندوں کو انکی وفات کے بعد اپنا حاجت روا اور مشکل کشا سمجھا , انکے نام کی نذر و نیازیں دیں اور انکے آستانوں پھر سالانہ میلوں ٹھیلوں کا اہتمام کیا۔ ورنہ فاعل حقیقی وہ اللہ ہی کو مانتے تھے اور جب مشکلات میں گھرتے تو پھر ان کو چھوڑ کر اللہ ہی کی طرف رجوع کرتے۔

Add Comment

Click here to post a comment

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。