Home » الرَّحِیمُ ( بڑا مہربان) پڑھنے کے فوائد
اسلامیات

الرَّحِیمُ ( بڑا مہربان) پڑھنے کے فوائد

جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یا رحیم پڑھے گا اس کے قلب کی غفلت اور نسیان دفع ہوجائے گا اور تمام دنیوی آفتوں اور عملِ مکروہ سے انشاء اللہ محفوظ رہے گا اور تمام مخلوق اس پر مہربان ہو جائے گی ۔

جو ہر روز سو بار پڑھنے کا معمول بنائے اسے اللہ تعالیٰ کی رحمت نصیب ہوتی ہے اور لوگوں کے قلوب اس کے لئے نرم ہوجاتے ہیں جو اس کا کثرت سے ورد کرتا ہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتا ہے اور زمانے کے مصائب سے محفوظ رہتا ہے ۔ جو کوئی ہر روز یہ اسم پانچ سو بار پڑھے گا دولت پائے گا اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق اس پر مہربان و شفیق ہو گی ۔ جو اسے صبح کی نماز کے بعد پانچ سو پچپن بار پڑھتا رہے وہ ہر حاجت سے غنی رہے گا۔ جو یارحٰمن یا رحیم اکتالیس روز تک پڑھے گا اس کی حاجت پوری ہو گی۔ جو شخص اسے روزانہ سو بار پڑھے اس کے دل کی سختی دور ہوجاتی ہے۔ جس کو کسی ناگوار کام کا اندیشہ ہو وہ الرحمن الرحیم کو کثرت سے پڑھے انشاء اللہ محفوظ رہے گا۔