ذوالفقار اور ارتغرل غازی




“ذوالفقار” کیا ہے بابا؟
بیٹا! ذوالفقار حضرت علی رضي الله عنه کی مشہور تلوار ہے
یہ کس قسم کی تلوار ہے،بابا؟
ارتغرل نے اپنی محبت بھری نگاہوں سے اپنے بیٹے گندوز کو متوجہ کرتے ہوئے کہا دیکھو، بیٹا!
حضرت علی رضي الله عنه بہادروں کے روحانی رہنما ہے اور ذوالفقار اس تلوار کا نام ہے جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ہمارے پیارے نبی مُحَمَّد ﷺ نے دی تھی-
پھر تو یہ تلوار بہت طاقت ور ہوگی، بابا؟
” ہاں ہے، در حقیقت یہ تمھاری نظروں سے گزری ہوئی آج تک تمام دنیا کی سب سے طاقت ور تلوار ہے
اس کی ایک نوک علم کی نمائندگی کرتی ہے اور دوسری نوک انصاف کی
اس طرح، مسلمان کی تلوار “علم” اور “انصاف” اٹھائے ہوتی ہے- اس لیے وہ جس جگہ کو فتح کرتا ہے وہاں “علم اور “انصاف” لاتا ہے اس لیے ہم جنگ سے پہلے دعا کرتے ہیں
” ہماری تلواریں ذوالفقار کی طرح ہو… ”
ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ جہاں ہم جائیں وہاں علم اور انصاف لانا عطا ہو …… آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں