لیلۃ القدر اور دعائے نور – رمشاء عبدالقیوم




آج سے اس رات کی تلاش کا سلسلہ ان شاء اللہ شروع ہو جائے گا جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے…میں نے سوچا کیوں نا آپکو اس رات کے لیے ایک دعا تدبر کے ساتھ تحفے میں دی جائے…
اگر پسند آئے تو دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور خاص کر کہ ایمان و عقبی کی بلندی کی دعا..دعائے نور… ہم سب تقریبا اس دعا کے بارے میں جانتے ہیں اور پڑھتے بھی ہیں امید ہے آپ بھی پڑھتے ہونگے… مگر کیا آپ اس دعا کو تدبر کے ساتھ پڑھتے ہیں… نہیں؟ تو آئیں میں بتاؤں کہ کیسے اس سے مزید برکتیں سمیٹی جا سکتی ہیں؟.. فوکس سے دعا کریں…..
اللھم اجعل فى قلبي نورا……اے اللہ ڈال دے میرے دل میں نور…
ہم میں سے اکثر لوگ نور سے مراد صرف روشنی کہتے ہیں یعنی لائٹ…نہیں آپ جب بھی یہ لائن پڑھیں آپ صرف لائٹ نہیں مانگیں.. کونسا نور ہے جو ہمیں مانگنا ہے.. علم کا نور..حیا کا نور. صراط مستقیم کا نور.. حکمت کا نور.. دل کی پاکیزگی کا نور..دل کے قفل کو توڑنے والا نور…دل کو اندھیروں،زنگ سے نکالنے اور اس کے اوپر پڑے پردوں کو ہٹانے والا نور…اللہ کی محبت کا نور… عاجزی کا نور.. اس سے ملاقات کا نور.. رحم کا نور… اس کے خوف کا نور…تقوی کا نور..اس کی آیات کو سن کے دل کے کانپ جانے کا نور..اس کے شکر کا نور… دل کی نرمی کا نور…قرآن کا نور…وہ نور جس سے ہمارے دل پہ اس کی آیات ایسا اثر کریں کہ ہم گڑگڑاتے ہوئے سجدوں میں گر پڑیں…بخشش و عبادت کے شوق کا نور…. توحید کا نور… وہ نور جو ہمیں اللہ کی پہچان کروا دے…
و في بصرى نورا…….اور میری آنکھوں میں نور..
آنکھ کا نور کیا ہوتا ہے؟… اس سے مراد صرف آنکھ کی روشنی بڑھانا نہیں ہے بلکہ بصارت کا نور..حق کا نور…آنکھ پہ پڑے پردے کھول دینے کا نور…فحش دیکھنے سے روکنے والا نور… حق پر قائم رہنے والا نور…ظلم دیکھ کر خاموش نہ رہنے والا نور… اللہ کی یاد میں رونے کا نور… اپنے گناہوں کی آگ کو بجھانے کا نور…رونے کے لیے آنسو کا نور…اس کی کتاب کے احکامات پڑھنے اس کی گہرائی میں جانے کا نور…
و فى سمعى نورا…..اور میرے کانوں میں نور..
کان سے ہم سنتے ہیں.. کیا سنتے ہیں؟کچھ بھی غلط بات،چغلی، غربت،فحش باتیں،جھوٹ..اور گانے میوزک…اس سے بچنے کا نور…وہ نور جس سے ہمارے کان یہ سننے سے انکاری ہو جائیں…
وعن يميني نورا …..اور میرے دائیں نور
دائیں نور.. دائیں ہوتا ہے نیکی کا فرشتہ……یا ہی خوبصورت ہو جب ہم یہ لائن ادا کریں تو سوچیں کہ وہ نور جو میری نیکیوں کے راستے روشن کر دے..وہ نور جو میری نیکیوں کو بڑھا دے.. وہ نور جو میرے دائیں طرف کے میدان کو بھاری کروا دے… وہ
نور جو نیکوں کے مواقع مجھ پہ واضح کر دے…
و عن يساري نورا…… اور میرے بائیں نور
وہ نور جو میرے بائیں طرف کی کتاب میں درج گناہوں کو نیکیوں میں بدلوا دے. .. وہ نور جو میرے گناہوں کو نیکیوں کے مقابلے میں ہلکا کر دے…وہ نور جو شر کے راستے میں موجود خیر کی پہچان کروا دے…وہ نور جو میرے گناہوں کو کم کروا دے… وہ نور جو ان گناہوں پہ شرمندہ ہونا سکھا دے… وہ نور جو اللہ کا فرماں بردار بنا دے…
و فوقي نورا…… اور میرے اوپر نور…
اوپر کیا ہے آسمان..اور آسماں پہ فرشتے اور جنت…وہ نور جو مجھے آسمان پہ اچھی شہرت پانے میں مدد دے. … وہ نور کہ جب جان نکلے تو آسمان سے روشنی اور سلامتی کے آثار نظر آئیں..
و تحتي نورا…..اور میرے نیچے نور…
نیچے مطلب زمین… زمین یعنی قبر…اور قبر میں میرے جسم کے لیے نور…وہ نور جو میری قبر کی وحشتوں کو دور کر دے میری قبر کو منور کر دے…
و امامي نورا…..اور میرے آگے نور
آگے مطلب… اگلے سفر… آخرت میں…وہ نور کہ جب میری روح پرواز کر جائے تو اسے صرف جنت نظر آئے…وہ نور جس سے اللہ کے اذن سے ہم وہ اعمال کر سکیں جس سے ہم جنت کے وارثوں میں سے ہو جائیں… تین وحشتوں کے وقت نور…پل صراط پہ نور… جس سے ہمیں گزرناآسان لگے…. کبھی نہ بجھنےوالا نور…. وہ نور جو کہ ہمیں جنت تک پہنچا دے….
و خلفي نورا…….اور میرے پیچھے نور
کبھی آپ نے سوچا کہ پیچھے رہ جانے والی چیز کیا ہے… دنیا..دنیا میں نور… اس نور سے مراد… پیچھے رہ جانے والی اچھی ناموری…. پیھچے چھوڑ جانے والے صدقات کے سبب نور… اللہ وہ صدقہ جاریہ اور دین کا کوئی ایسا کام کروا دیں کہ پیچھے بھی نور ہو جائے…
و عظم لى نورا ……. اور میری روشنی کو بڑھا دے
ایمان کی روشنی ہدایت کی روشنی وہ ہدایت جو اتاری گئ وہ روشنی بنا دیں.. جس سے وہ عقائد درست نظر آئیں وہ حق ویسا نظر ہی آئے جیسا اتارا گیا…
آمین
دعاؤں میں ضرور یاد رکھیےگا… اللہ آخرت کی اور دنیا کی ہر کامیابی کا حصے دار مجھے بھی کرے اور آپکو بھی… اس رمضان میں بخشش پانے والوں کا نام سب سے اوپر ہو آمین…

اپنا تبصرہ بھیجیں