Home » اخوان کے رہنما محمد البلتاجی کا خط اپنی سترہ سالہ شہیدہ بیٹی اسماء البلتاجی کے نام ۔
اسلامیات عالمی منظر نامہ

اخوان کے رہنما محمد البلتاجی کا خط اپنی سترہ سالہ شہیدہ بیٹی اسماء البلتاجی کے نام ۔

اخوان کے رہنما محمد البلتاجی کا خط اپنی سترہ سالہ شہیدہ بیٹی اسماء البلتاجی کے نام ۔
(جن کو مصری فوج کے نشانے بازوں نے ٹارگٹ کرکے شہید کیا تھا)
جان پدر اور ایک محترم استاد ! میں تمہیں اللہ حافظ نہیں کہوں گا کیونکہ بہت جلد ہم ملنے والے ہیں ۔ بہت جلد جان پدر ،بہت جلد۔ انشاءاللہ
جان پدر ! تم نے ایک سعادت ، شرف ، عزت و وقار والی زندگی گزاری ۔ ہر ظلم اور جبر سے بغاوت اور آزادی سے محبت والی زندگی ۔ تم نے اس قوم کے لئے ترقی کے نئے افق تلاش کرکے ، اس قوم کی تعمیر نو کے ذریعے ، تہذ یبوں میں اسکا جائز مقام دلانے کی کوششوں میں ایک خاموش مجاہدہ کا کردار ادا کیا .
تم کبھی بھی ان جذبوں سے مغلوب نہ ہوئیں جو کہ تمھاری عمر کے نوجوانوں کو لاحق ہوتے ہیں ۔ اگرچہ کہ روایتی تعلیم تمھاری دلچسپی اور خواہشات کے جذبے کو مطمئن کرنے کے لیے کافی نہ تھی لیکن پھر بھی تم ہمیشہ اپنی کلاس میں اول آتیں.
جان پدر ! مجھے تمھاری اس مختصر زندگی میں تمھاری خوبصورت معیت میسر نہ آسکی، کیونکہ میری مصروفیت مجھے اس کی جازت نہ دے سکی۔ (جان پدر ! تمھیں یاد تو ہوگا) آخری بار جب ہم رابعہ العدویہ میں اکھٹے بیٹھے ہوئے تھے تو تم نے مجھ سے پیار بھرے لہجے میں کہا تھا  ” بابا جانی ! آپ ہمارے ساتھ ہوتے ہوئے بھی مصروف ہوتے ہیں”   یاد ہے میں نے کہا تھا    ” یہ زندگی شائد اس بات کے لیے کافی نہیں کہ ہم ایکدوسرے کی معیت کا لطف اٹھاسکیں ، لیکن میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ ہم جنت میں اکھٹے ہوجائیں تا کہ ہم جنت میں ایک دوسرےکی معیت سے لطف اندوز ہو سکیں ”
جان پدر ! تمھاری شہادت سے صرف دودن قبل میں نے تمھیں خواب میں سفید عروسی جوڑے میں ملبوس دیکھا ، تم انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔میں نے شفقت سے دریافت کیا ً کیا آج تمھاری شب عروسی ہے؟ً   تم نے جواب دیا   ً نہیں یہ سہہ پہر میں ہوگی شام میں نہیںً  ۔ جب مجھے یہ خبر ملی کہ تمھیں بدھ کے دن  پہر میں شہید کردیا گیا ہے تو مجھے احساس ہوا کہ تم نے مجھے خواب میں کیا بتایا تھا ۔
مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالی نے تمھاری شہادت کو قبول فرمالیا ہے ۔ تمھاری شہادت نے میرے اس عزم و گمان میں اضافہ کردیا ہے کہ ہم حق پر ہیں اور ہمارا دشمن ہی باطل پر! مجھے اس بات کی سخت تکلیف ہے کہ میں تمھیں اپنے رب کی طرف جاتے ہوئے اللہ حافظ نہ کہہ سکا , تمھاری خوبصورت پیشانی پر شفقت بھرا پدرانہ بوسہ نہ دے سکا ، اور اپنی شہید بیٹی کا جنازہ پڑھانے کا اعزاز حاصل نہ کر سکا۔
جان پدر ! میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ میں نہ تو اپنی جان جانے سے خوفزدہ تھا اور نہ ہی کسی بھی ظالمانہ قید سے ، بلکہ اس پیغام کو قریہ قریہ گلی گلی پھیلانے کیلئے ، جس کیلئے تم نے اپنی جان قربان کی ،مکمل فتح کیلئے، تکمیل انقلاب کیلئے اور اس کےارفع و اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے ۔
میری جان ! تمھاری روح ان ظالموں ، جابروں اورغداروں کی مزاحمت کرتے ھوئے ارفع و اعلی درجات پر فائز ہوچکی ہے ۔ غدارانہ گولی نے تمھارا پاکیزہ بدن چھلنی کردیا ۔ کیا ہی باعزم و پاکیزہ روح پائی تم نے ۔ مجھے یقین محکم ہے کہ اللہ رب العزت نے تمھیں اس مقام و مرتبے کے لیے اس لیے چنا کہ تم اللہ کے ساتھ مخلص تھیں ۔
جان پدر اور ایک معزز استاد ! میں آخر میں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ میں تمھیں اللہ حافظ نہیں کہہ رہا بلکہ مبارکباد دے رہا ہوں ہم بہت جلد اپنے محبوب پیغمبرﷺ  اور ان کے صحابہؒ کی معیت میں جنت میں اکھٹے ہونے والے ہیں ۔ جہاں ہماری، ایک دوسرے کیساتھ اور اپنے دیگر پیاروں کے ساتھ رہنے کی ، ان کی صحبت سے لطف اندوزہونے کی خواہش پوری ہونے والی ہے انشاءاللہ
آپ کا والد محمد البلتاجی

4 Comments

Click here to post a comment

  • الله کے راستے میں استقامت کے ساتھ ڈٹے رہنا اخوان کا شیوہ ہے

  • اخوان کی ہر قربانی الله کی زمین پر الله کے نظام کے قیام کے لئے ہنے الله ان کو استقامت دے.الله کی قسم اخوانیوں جب تمہاری طرف دیکھتے ہیں تو کلیجے شق ہو جاتے ہیں اور آنکھیں برسنے کو بے قرار،

  • کچھ لوگوں کی قربانیاں اکثریت کو فاایدے کے ہوتی ہیں بظاہر مرنے والے کو موت کے سوا کیا ملتا ہے مگر اس کے پیش نظر ایک بڑا مقصد اور ایک عطیم نظریہ ہوتا ہے جو جان کی قربانی دے کر اس کو امر کر دیتا ہے جان کی قربانی کچھ کے نزدیک تو بظاہر ایک واقعہ ہو مگر یہقسمت والوں کو ہی نصیب ہوتی ہے

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。