اوزون – حافظہ حریم فاطمہ




سائنس کے پیریڈ کی بل بجتے ہیں استاد محترم جماعت میں داخل ہوئے…… سب بچوں نے کھڑے ہو کر سلام کیا استاد صاحب نے سلام کا جواب دینے کے بعد بچوں سے کہا…
سب بچے اپنی اپنی کتابیں نکال لیں اچھا تو کون بتائے گا آج کا عنوان کیا ہے؟ استاد صاحب نے شفقت بھرے لہجے میں بچوں سے کہا ۔ اوزون لیئر…… ! تیسری قطار میں دوسرے نمبر پر بیٹھے ذوالجان نے کہا ۔ شاباش استاد محترم نے اسے سراہا سب بچے خاموشی کے ساتھ استاد صاحب کی بات سننے لگے ۔ استاد صاحب : جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے سورج ایک بہت بڑا ستارہ ہے اس کے گرد بہت سے سیارے گھومتے ہیں ان میں سے ایک ہمارا سیارہ بھی ہے مجھے کون بتائے گا سورج کے کیا فوائد ہیں ۔ روشان : استاد صاحب سورج ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے سورج کی بدولت ہی فصل تیار ہوتی ہے پودے اس سے خوراک حاصل کرتے ہیں ۔ استاد صاحب : بےشک سورج کے بہت فوائد ہے لیکن اس کے نقصانات بھی بہت ہیں ۔ روشان نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا استاد صاحب وہ کیا ۔
استاد صاحب : صبر کرے میں وہی بتانے لگا ہوں ہماری زمین کے گرد کل سات تعدادکی لیئرز ہے ان میں دوسرے نمبر پر سٹریٹوسفیئر نام کی ایک لیئر ہے جس میں اوزون لیر پائی جاتی ہے ۔ واصف : استاد صاحب ! اوزون لیر کا کیا فائدہ ہے ۔ استاد صاحب : اچھا سوال ہے اوزون لئیر ہمیں سورج کی زہریلی شعاعوں سے بچاتی ہے سورج کی روشنی میں بہت سی زہریلی شائعیں ہوتی ہے جو کہ ہمارے لئے بہت خطرناک ہے جب یہ شعاعیں اوزون لیر کے پاس پہنچتی ہیں تو وہ ان کو ختم کر دیتا ہے اور ہم اس سے بچ جاتے ہیں ۔ استاد صاحب ایک منٹ سانس لینے کے لیے رکتے ہیں پوری جماعت میں خاموشی چھا جاتی ہے ۔ استاد صاحب لیکن بچوں ایک بری خبر یہ ہے کہ ازون میں سوراخ بنتا جارہا ہے یہ بہت خطرناک ہے اس طرح زہریلی شعاعیں زمین میں داخل ہوجائیں گے اور بہت نقصان پہنچائیں گی ۔ علی فکر مندی سے استاد صاحب سوراخ کیوں بن رہا ہے …… استاد صاحب! اس میں سوراخ اس لیے بن رہا ہے کیونکہ زمین کی فضا بہت آلودہ ہو گئی ہے ۔ سب بچے یکدم بے چینی سے پوچھتے ہیں استاد صاحب ہمیں کیا کرنا چاہیے کہ آلودگی ختم ہوجائے اور اوزون لیر کے اندر سوراخ بننا ختم ہو جائے ۔
استاد صاحب : ہمیں چاہیے کہ ہم گاڑیوں؛ بسوں کا استعمال کم سے کم کردی کوڑاکرکٹ دور کسی ویران جگہ پر دفنا دے ۔استاد صاحب سب بچوں پر نظر ڈالتے ہیں جو غور سے ان کی بات سن رہے ہیں …. استاد صاحب سب بچے مجھ سے وعدہ کریں کے آپ جہاں بھی کوڑاکرکٹ دیکھیں فوراً قریبی کوڑے دان میں ڈالیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ فضا پاک ر ہے سب بچے یک زبان ہوکر وعدہ کرتے ہیں۔
پیارے بچو ! آپ سب بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ایسے کاموں کو ختم کر دیں جس سے فضا آلودہ ہو

اوزون – حافظہ حریم فاطمہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں